- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس وردی پہن لی
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
ُپی ایس ایل سے بڑی ٹیموں کے پاکستان آنی کی راہ ہموار ہوگی، مصباح الحق
اسلام آباد: پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ، چیف سلیکٹر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ پی ایس ایل فائیو کا مکمل ایڈیشن پاکستان میں ہونے سے پاکستان میں کرکٹ انڈسٹری کو فروغ ملے گا اور شائقین کو بھرپور کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
مصباح الحق نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’سینٹر اسٹیج‘‘ میں میزبان رحمان اظہر کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ پاکستان میں پی ایس ایل ہونا ماضی کی نسبت سے بڑا مختلف ہوگا ، پاکستان سپرلیگ سے ہر بار نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے ، امید ہے نئے کھلاڑی پاکستان کو ملیں گے ، اسلام آباد یونائیٹڈ کی پاکستان سپر لیگ میں کارکردگی شاندار رہی مگر ٹرافی وہی ٹیم جیتے گی جس کا ٹیم ورک سب سے بہتر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوا، ماضی میں بہت کم کھلاڑی آئے مگر اس مرتبہ چوٹی کے کھلاڑی پاکستان میں کھیلنے کیلئے آئے ، پی ایس ایل 5 سے پاکستان میں پوری کرکٹ انڈسٹری پروموٹ ہوگی پی ایس ایل 5 ٹی ٹونٹی کی تیاری ثابت ہو سکے گی۔
مصباح الحق نے کہا کہ پی ایس ایل 5 کی ساری ٹیموں کو اچھے بیرونی کھلاڑی ملے ، انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے آنے سے دنیا کی بڑی ٹیموں کے پاکستان آنے کی راہ ہموار ہوگی ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کئی نئے کھلاڑی متعارف کرائے جو قومی ٹیم میں بھی چھا گئے۔
انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کیلئے بہترین کھلاڑی پیدا کر کے دینا اسلام آباد یونائیٹڈ کا بنیادی مقصد ہے ، پی ایس ایل 5 نئے کھلاڑیوں کیلئے ٹیلنٹ دکھانے کا سنہری موقع ہے ، ہمیں نچلے لیول پر بہترین انتظامات کے ذریعے کھلاڑیوں کی بنیاد ٹھیک کرتے ہوئے مضبوط کرنا ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔