دہشتگردی کے خلاف جنگ کے نتائج خطے میں امن واستحکام لائیں گے، آرمی چیف

ویب ڈیسک  ہفتہ 22 فروری 2020

ہم اپنے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، آرمی چیف: فوٹو: فائل

ہم اپنے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، آرمی چیف: فوٹو: فائل

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کے نتائج خطے میں امن واستحکام کی صورت میں سامنے آئیں گے۔

آپریشن ردالفساد کے تین سال مکمل ہونے پرآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہمارے شہید ہمارا فخرہیں، ہم اپنے شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پاک فوج ملکی سالمیت کے خلاف کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے نتائج خطے میں امن واستحکام کی صورت میں سامنے آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کے خلاف آپریشن ردالفساد کو3 سال مکمل

اسی متعلق ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل بابرافتخارکا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں آپریشن ردالفساد کا آغاز 22 فروری 2017 کو ہوا، آپریشن کا مقصد دہشتگردی اورشدت پسندی سے بلا تفریق نمٹا تھا، دہشتگردی سے سیاحت تک سیکیورٹی فورسز کوقوم کی مکمل حاصل رہی۔ ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف کامیابی میں جان ومال کا نذرانہ دینا پڑا، تما م شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔