- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
فیٹف کی پاکستان کو جون 2020 تک تمام اہداف مکمل کرنے کی ہدایت
اسلام آباد: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ پاکستان فیٹف کے آئندہ اجلاس تک تمام اہداف مکمل کرےاور اگر آئندہ اجلاس تک عمل نہ ہوا تو رکن ملکوں کو پاکستان کے ساتھ لین دین پر محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی جائے گی۔
فیٹف اجلاس کے بعد 17 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کردی گئی ہے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیرس اجلاس میں 205 ملکوں نے شرکت کی، ایف اے ٹی ایف پیرس اجلاس میں دنیا بھر سے 800 مندوبین شریک ہوئے، اجلاس میں پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اس کے بعد جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ اجلاس تک پاکستان تمام اہداف مکمل کرے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کے لیے فیٹف ایکشن پلان کی ڈیڈ لائن ختم ہونے تک اہداف مکمل نہیں ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 27 میں سے 14 اہداف میں پیش رفت کی ہے اورپاکستان باقی 13 اہداف پر بھی جون 2020 تک عمل درآمد یقینی بناکر تمام اہداف مکمل کرے، تنظیموں اور ان کے عہدیداران کو سزائیں دی جائیں کالعدم تنظمیوں اور ان کے عہدیداروں کے خلاف جرمانے عائد کیے جائیں اور اگر آئندہ اجلاس تک عمل نہ ہوا تو رکن ملکوں کو پاکستان کے ساتھ لین دین پر محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی جائے گی۔ پاکستان سمیت ہائی رسک ممالک میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے کے اقدامات کمزور ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہائی رسک ممالک منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنڈنگ کے کیسز کی موثر پیروی یقینی بنائی جائے، پاکستان نے جون 2018 میں دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے اور منی لانڈرنگ روکنے کے لیے پختہ سیاسی عزم کا اظہار کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سیاسی عزم کے سبب بہت سے شعبے میں نمایاں بہتری سامنے آئی ہے، پاکستان عالمی اداروں کے اشتراک سے فیٹف ایکشن پلان میں کمزوریوں کو دور کرے، منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنڈنگ کی موثر پیروی قومی ترجیح بنائی جائے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں غیر قانونی دولت کی نشاندہی کی جائے۔ پاکستان میں سرمائے کی غیر قانونی تقسیم اور ترسیل کے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جائے پاکستان کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحدوں کے ذریعے کرنسی کی اسمگلنگ روکی جائے جبکہ ایئرپورٹ، بندرگاہوں اور زمینی راستوں کی کڑی نگرانی کی جائے اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی ایسے کیسز کی نشان دہی کے لیے صلاحیتوں کو بہتر بنایا جائے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کالعدم تنظمیوں کے ایجنڈے پر کام کررہی فلاحی اور سماجی تنظمیوں کی سرگرمیوں کو روکا جائےاب تک سامنے آنے والے دہشت گردی کی فنڈنگ کے کیسوں کے ملزمان کو جلد از جلد کڑی سزائیں دی جائیں۔ اقوام متحدہ نے 1267 تنظمیوں کو کالعدم اور 1373 افراد کو دہشت گردی میں نامزد کیاہے۔
رپورٹ کے مطابق دہشت گردی میں ملوث افراد کے اثاثے منجمند کئے جائیں اورکالعدم تنظیموں، ان کے عہدیداروں کی تمام بینکنگ خدمات تک رسائی بند کی جائے اوردہشت گردی سے متعلق فنڈنگ اور منی لانڈرنگ کے کیسوں میں وفاقی اور صوبائی ادارے آپس میں تعاون کریں۔ اس کے علاوہ پاکستان کی طرف سے نامزد کردہ کالعدم تنظیموں کو ان کے تمام اثاثوں سے محروم کیا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔