ٹینس اسٹار اعصام الحق نے دوسری شادی کرلی

محمد یوسف انجم  ہفتہ 22 فروری 2020
اعصام الحق کا نکاح لاہور کی ثنا فیاض کے ساتھ انجام پایاہے۔

اعصام الحق کا نکاح لاہور کی ثنا فیاض کے ساتھ انجام پایاہے۔

 لاہور: ٹینس اسٹار اعصام الحق ایک بار پھر شادی شدہ کلب کا حصہ بن گئے۔

لاہور میں اعصام الحق کے دوسرے نکاح کی سادہ تقریب سجائی گئی جس میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ شادی کی تقریب اگلے ماہ کے وسط میں ہوگی ۔

اعصام الحق کے والد احتشام الحق نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے اس نکاح کی تصدیق کی اور بتایا کہ اعصام الحق کا نکاح لاہور کی ثنا فیاض کے ساتھ انجام پایاہے۔

اعصام الحق کی پہلی شادی 2011ء میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری فاہا مخدوم سے انجام پائی تھی تاہم کچھ عرصہ بعد اعصام اور فاہا میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔