بونیر میں کان منہدم ہونے کے باعث 9 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  ہفتہ 22 فروری 2020
ممکنہ طور پر بھاری مشینری کی وجہ سے کان منہدم ہوئی، ڈپٹی کمشنر بونیر. فوٹو:فائل

ممکنہ طور پر بھاری مشینری کی وجہ سے کان منہدم ہوئی، ڈپٹی کمشنر بونیر. فوٹو:فائل

بونیر: خیبر پختوں خوا کے شہر بونیر میں کان منہدم ہونے کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی۔

پولیس حکام کے مطابق بونیر کے علاقے بامپوخہ میں کان منہدم ہوگئی، جس کے باعث 9 افراد جاں بحق جب کہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔

Buner 9 peoples dies 4 Buner 9 peoples dies 3

ڈپٹی کمشنر بونیر کے مطابق کان پر بھاری مشینری کا استعمال کیا جارہا ہے اور ممکنہ طور پر  بھاری مشینری کی وجہ سے ہی کان منہدم ہوئی، ملبے تلے سے اب تک 9 افراد کی لاشیں ملیں جب کہ 7 افراد زخمی حالت میں نکالے جاچکے ہیں جب کہ متعدد افراد ملبے تلے ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Buner 9 peoples dies 2

ڈپٹی کشمنر کا کہنا ہے کہ 4 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں داخل کردیا گیا جب کہ 3 شدید زخمیوں کو پشاور منتقل کیا گیا۔

Buner 9 peoples dies

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔