پی ایس ایل فائیو میں تماشائیوں کی تعداد مایوس کن

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 22 فروری 2020
سیکیورٹی کے نام پر کی جانے والی غیر ضروری پابندیاں تماشائیوں کو میدان میں آنے سے روکتی رہیں . فوٹو:فائل

سیکیورٹی کے نام پر کی جانے والی غیر ضروری پابندیاں تماشائیوں کو میدان میں آنے سے روکتی رہیں . فوٹو:فائل

 کراچی: پی ایس ایل فائیو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں تماشائیوں کی تعداد بہت مایوس کن رہی، 32 ہزار نشستوں  والے نیشنل اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی تعداد 10 ہزار سے بھی کم رہی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کرکٹ کے دلدادہ شہر  کراچی میں مداحوں کا کم تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کرنا سوالیہ نشان بن گیا۔ سیکیورٹی کے نام پر کی جانے والی غیر ضروری پابندیاں تماشائیوں کو میدان میں آنے سے روکتی رہیں تاہم توقع ہے کہ اتوار  کو تعطیل ہونے کی وجہ سے شہریوں کی ایک بڑی تعداد میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم کا رخ کرے گی۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر پی سی بی ضروری اقدامات کرنے کے ساتھ اسٹیڈیم میں کھانے پینے کے نرخوں کو کنٹرول کرے تو پی ایس ایل کے اگلے میچز میں تماشائیوں کی تعداد میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔