پی ایس ایل میں کامران اکمل سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 22 فروری 2020
 کامران اکمل کی پی ایس ایل میں چھکوں کی مجموعی تعداد 73 ہوگئی ۔ فوٹو : فائل

کامران اکمل کی پی ایس ایل میں چھکوں کی مجموعی تعداد 73 ہوگئی ۔ فوٹو : فائل

 کراچی: پشاور زلمی کے بیٹسمین کامران اکمل پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف شاندار سنچری کرنے والے پشاور زلمی کے بیٹسمین کامران اکمل پی ایس ایل میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اننگ میں 4 چھکے لگانے والے کامران اکمل کی پی ایس ایل میں چھکوں کی مجموعی تعداد 73 ہوگئی۔ شین واٹسن 66 چھکوں کے ساتھ دوسرے اور آصف علی 46 چھکوں  کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔