محمود اللہ واحد ون ڈے میچ کیلیے پاکستان نہیں آئیں گے

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 23 فروری 2020
بنگلہ دیش ٹیم کراچی میں 3 اپریل کو واحد ون ڈے جبکہ اس کے 2 روز بعد ٹیسٹ میچ کھیلے گی فوٹو : فائل

بنگلہ دیش ٹیم کراچی میں 3 اپریل کو واحد ون ڈے جبکہ اس کے 2 روز بعد ٹیسٹ میچ کھیلے گی فوٹو : فائل

ڈھاکا:  بنگلہ دیشی آل راؤنڈر محمود اللہ بچے کی پیدائش کے باعث واحد ون ڈے میچ کیلیے پاکستان نہیں آئیں گے۔

انھوں نے اس بارے میں چیف سلیکٹر منہاج العابدین کو مطلع کردیا تاہم تحریری طور پرعدم دستیابی کی درخواست نہیں دی۔

بنگلہ دیش ٹیم ٹور کے تیسرے حصے میں کراچی میں 3 اپریل کو واحد ون ڈے جبکہ اس کے 2 روز بعد ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔