پروٹیز89 پرڈھیر؛ تاریخ کی بدترین شکست، کینگرواسپنر ایگر کی ہیٹ ٹرک

اے ایف پی  اتوار 23 فروری 2020
 فاف ڈوپلیسی نے سب سے زیادہ 24 رنز بنائے،  فوٹو : فائل

فاف ڈوپلیسی نے سب سے زیادہ 24 رنز بنائے، فوٹو : فائل

جوہانسبرگ:  ایشٹون ایگر نے جنوبی افریقا کو اپنی تاریخ کی بدترین ٹی 20 شکست سے دوچار کردیا۔

197 رنزکا تعاقب کرنے والے پروٹیز اس فارمیٹ میں اپنے سب سے کم ٹوٹل 89 پر آؤٹ ہوکر107 رنز کی ریکارڈ شکست کا شکار ہوئے۔ فاف ڈوپلیسی نے سب سے زیادہ 24 رنز بنائے، لیفٹ آرم اسپنر ایشٹون ایگر نے ہیٹ ٹرک سمیت 5 وکٹیں لیں۔

انھوں نے ڈوپلیسی، اینڈل فیلکوایو اور ڈیل اسٹین کو مسلسل 3 گیندوں پر میدان بدر کیا۔ ایگر نے مچل اسٹارک، کین رچرڈسن اور پیٹ کمنز پر مشتمل اپنے ملک کے خطرناک پیس اٹیک کی موجودگی میں میچ وننگ  پرفارمنس پر خوشی کا اظہار کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔