- اوگرا نے پیٹرول مہنگا کرنے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا
- مجھے اور بچیوں کو فواد سے ملنے نہیں دیا گیا، حبہ چوہدری
- شفا اسپتال کو مریض کا 29 لاکھ روپے کا بل واپس کرنے کا حکم
- ٹویوٹا نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا
- شیخ رشید کی لال حویلی خالی کرانے سے روکنے کی درخواست خارج
- سابق چیئرمین نے مجھے بورڈ میں اہم عہدے کی پیشکش کی تھی، تنویر احمد
- لیگی کارکن نے مریم نواز کو ایئرپورٹ پر سونے کا تاج پہنا دیا
- مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الہی کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور
- شاہین آفریدی اور بابراعظم ایک دوسرے کے مدمقابل آگئے
- اربوں روپے کرپشن کیس؛ سابق سیکشن آفیسر وزیراعلیٰ سندھ سیکریٹریٹ کی ضمانت مسترد
- 17 ارب کی کرپشن؛ ڈاکٹر عاصم کی نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست
- سندھ طاس معاہدہ، بھارت کی عالمی عدالت میں قانونی عمل رکوانے کی کوشش
- لوگ بیروزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں، سندھ ہائیکورٹ
- انٹیلیجنس ایجنسیوں کی کارروائی، خودکش حملہ آوروں کا نیٹ ورک پکڑا گیا
- مریم نواز ابوظبی سے پاکستان کیلئے روانہ
- سپریم کورٹ؛ 13 برس تک مخالف کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے پر ایک لاکھ جرمانہ
- بھارت؛ ایک ساتھ اڑان بھرنے والے 2 جنگی طیارے تصادم کے بعد گر کر تباہ
- سعودی سپر کپ؛ النصر کے باہر ہونے کے ذمہ دار ’’رونالڈو‘‘ ہیں، کوچ
- قومی کفایت شعاری کمیٹی کی سفارشات وزیراعظم آفس کو موصول
- 22.16 ارب روپے کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
عالمی عدالت کا اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات سے متعلق فلسطینی درخواست منظور کرنیکا فیصلہ

حماس نے امریکا سے بات چیت اور ثالثی کی پیشکشیں ٹھکرا دیں، اسرائیلی فائرنگ سے نوجوان شہید فوٹو: اے ایف پی
مقبوضہ بیت القدس: عالمی فوجداری عدالت نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی ریاست کے جنگی جرائم کی تحقیقات سے متعلق فلسطینیوں کی طرف سے دی گئی درخواست منظور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بین الاقوامی فوجداری عدالت نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف جرائم کی تحقیقات کھولنے کے لیے بیرون ملک فلسطینیوں کی نمائندہ کانگریس کی درخواست منظور کر لی ہے۔
حماس کے سینئر رہنما ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے مذاکرات کی بار بار پیشکش کی گئی مگر حماس نے امریکا کے ساتھ بات چیت اور ثالثی کی تمام پیشکشیں ٹھکرا دیں۔
اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں سے تفتیش کے دوران صہیونی جلاد وحشیانہ اور غیرانسانی حربے استعمال کرتے ہیں، اسرائیلی زندانوں میں فلسطینی خاتون پر برہنہ کر کے تشدد کیا گیا۔ قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری رہا۔
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید ہوگیا، اسرائیلی پولیس کے مطابق چاقو کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کیا گیا۔ واقعہ مقبوضہ بیت المقدس کے قدیمی علاقے میں ہفتے کوپیش آیا، حالیہ کچھ عرصے میں فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان تناؤ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔