اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی کو گولی مار کر شہید کردیا

ویب ڈیسک  اتوار 23 فروری 2020
اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی کو چاقو سے مسلح ہونے کے شبے میں گولی مار کر شہید کیا۔ فوٹو : فائل

اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی کو چاقو سے مسلح ہونے کے شبے میں گولی مار کر شہید کیا۔ فوٹو : فائل

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی کو چاقو سے مسلح ہونے کے شبے میں گولی مار کر شہید کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی کو چاقو سے مسلح ہونے کے شبے میں گولی مار کر شہید کردیا، اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی چاقو سے مسلح تھا اور مقبوضہ بیت المقدس کے قدیم حصے میں  ایک دروازے پر تعینات سیکیورٹی افسروں کی طرف بڑھ رہا تھا۔

فلسطینی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی شہری کو کئی گولیاں ماریں جس کے باعث وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔