مزار قائد کے احاطے میں نوجوان لڑکی کے رقص کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  اتوار 23 فروری 2020
سوشل میڈیا پر خاتون کو مزار قائد پر رقص کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے فوٹواسکرین گریب

سوشل میڈیا پر خاتون کو مزار قائد پر رقص کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے فوٹواسکرین گریب

کراچی: سوشل میڈیا پر نقاب پہنے مزار قائد کے سامنے رقص کرتی ہوئی لڑکی کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی مزار قائد کے سامنے سنگ مرمر سے بنے فرش پر ڈانس کررہی ہے تاہم لڑکی کے چہرے پر نقاب ہونے کے باعث اس کی شکل نظر نہیں آرہی۔

سوشل میڈیا صافین کی جانب سے اس ویڈیو پر نہایت سخت ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے اور لوگ خاتون کو مزار قائد پر اس طرح رقص کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

https://twitter.com/Bechariii/status/1231258434269523968

لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی حرکتیں کرنے والوں کو خود سوچنا چاہیئے کہ وہ کس جگہ پر ہیں۔ کچھ لوگوں نے مزار قائد کی سیکیورٹی پر مامور لوگوں کو آڑے ہاتھوں لیا جنہوں نے لوگوں کے اس طرح ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر کوئی ایکشن نہیں لیا۔

ایک صارف نے کہا شاید لڑکی کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔ محمد زریاب نامی شخص نے کہا تصور کریں ہم بطور قوم کتنے برباد ہوچکے ہیں۔

https://twitter.com/imuhammadziyab/status/1231303656450002945

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔