ترکی میں زلزلے سے 9 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی

ویب ڈیسک  اتوار 23 فروری 2020
زلزلہ ترکی کی ایران کے ساتھ سرحدی علاقے میں آیا،	فوٹوترک میڈیا

زلزلہ ترکی کی ایران کے ساتھ سرحدی علاقے میں آیا، فوٹوترک میڈیا

انقرہ: ترکی کے مشرقی علاقوں میں آنے والے 5.7 شدت کے زلزلے کے باعث 9 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ترک میڈیا کے مطابق ترکی کے مشرقی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث 9 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ زلزلہ ترکی کی ایران کے ساتھ سرحدی علاقے میں آیا۔ زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کی گہرائی 5 کلومیٹر ہے۔

زلزلے کے جھٹکے ترکی کے 43 دیہاتوں سمیت ایران کے سرحدی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں اور لوگ ملبے تلے دب گئے، متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔