خیبرپختونخوا میں پولیو کے مزید 5 نئے کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک  اتوار 23 فروری 2020
متاثرہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہیں پلائے گئے تھے، محکمہ صحت۔ فوٹو: فائل

متاثرہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہیں پلائے گئے تھے، محکمہ صحت۔ فوٹو: فائل

پشاور: محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں پولیو کے مزید 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں پولیو کے مزید 5 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد رواں سال صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔ ضلع خیبر سے 4 اور نوشہرہ سے ایک کیس رپورٹ ہوا ہے جب کہ متاثرہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہیں پلائے گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔