- عدلیہ میں مداخلت کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا سپریم کورٹ سے رجوع
- مہنگائی کے دباؤ میں کمی آئی اور شرح مبادلہ مستحکم ہے، وزیر خزانہ
- پی ٹی آئی کی جلسوں کی درخواست پر ڈی سی لاہور کو فیصلہ کرنے کا حکم
- بابراعظم سوشل میڈیا پر شاہین سے اختلافات کی خبروں پر "حیران"
- پنجاب اسمبلی سے چھلانگ لگاکر ملازم کی خودکشی کی کوشش
- 9 مئی کے ذمے دار آج ملکی مفاد پر حملہ کر رہے ہیں، وزیراطلاعات
- کراچی میں تیز بارش کا امکان ختم، سسٹم پنجاب اور کےپی کیطرف منتقل
- ’’کرکٹرز پر کوئی سختی نہیں کی! ڈریسنگ روم میں سونے سے روکا‘‘
- وزیرداخلہ کا غیرموثر، زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری سمزبند کرنے کا حکم
- راولپنڈی اسلام آباد میں روٹی کی سرکاری قیمت پر نان بائیوں کی مکمل ہڑتال
- اخلاقی زوال
- کراچی میں گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے خاتون کی لاش ملی
- سندھ میں گیس کا ایک اور ذخیرہ دریافت
- لنکن ویمنز ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں تاریخ رقم کردی
- ٹیم ڈائریکٹر کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ حفیظ نے لب کشائی کردی
- بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال
- کمر درد کے اسباب اور احتیاطی تدابیر
- پھل، قدرت کا فرحت بخش تحفہ
- بابراعظم کی دوبارہ کپتانی؛ حفیظ کو ٹیم میں گروپنگ کا خدشہ ستانے لگا
- پاک نیوزی لینڈ سیریز؛ ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
عالمی بینک پاکستان کے ماحولیاتی نظام کیلیے ساڑھے 18 کروڑ ڈالر دینے کا خواہاں
اسلام آباد: ورلڈ بینک نے پاکستان کے ماحولیاتی نظام کی بحالی کے لیے 188 ملین ڈالر فراہم کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ورلڈ بینک نے پاکستان کے ماحولیاتی نظام کی بحالی کے لیے 188 ملین ڈالر فراہم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، یہ رقم پہلے سے موجود نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کو فراہم کی جائے گی۔
ترجمان این ڈی آر ایم ایف کے مطابق ایشین ڈویلپمنٹ بینک بھی این ڈی آر ایم ایف کے ذریعے مختلف منصوبوں کو مالی معاونت فراہم کررہا ہے، ورلڈ بینک دس ارب درخت سونامی جیسے وسیع منصوبوں کی مالی اعانت کرے گا، ورلڈ بینک ری چارج پاکستان، ای وہیکلز، میرین لائف اینڈ بلیو اکانومی اور ماحولیاتی سیاحت پر بھی توجہ مرکوز کرے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ بینک کی خواہش سے وزیر اعظم کے مقاصد پر بین الاقوامی مالیاتی اداروں کا اعتماد ظاہر ہوتا ہے، گرانٹس کے ذریعے صوبائی حکومتوں اور دوسرے شراکت داروں کو رقم فراہم کریں گے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ورلڈ بینک نے ہائیڈرو میٹ پروجیکٹ سے متعلق وفاقی و صوبائی حکومتوں اور غیر سرکاری تنظیموں سے مشاورت کی ہے، عالمی بینک اب ماحولیاتی نظام کی بحالی کے لیے ہائیڈرو میٹ پروجیکٹ کے فنڈز استعمال کرے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔