عالمی برادری کشمیری خواتین کی آواز بنے، عمران خان

ویب ڈیسک  اتوار 23 فروری 2020
بھارتی فوج 70 برس سے کشمیر میں خواتین کے خلاف جنگی جرائم میں ملوث ہے، کشمیری خواتین کے یوم مزاحمت پر پیغام (فوٹو: فائل)

بھارتی فوج 70 برس سے کشمیر میں خواتین کے خلاف جنگی جرائم میں ملوث ہے، کشمیری خواتین کے یوم مزاحمت پر پیغام (فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی فوج 70 برس سے کشمیر میں خواتین کے خلاف جنگی جرائم میں ملوث ہے، عالمی برادری کشمیری خواتین کی آواز بنے۔

کشمیر خواتین کے یوم مزاحمت کی مناسبت سے اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ آج کشمیری خواتین کا یوم مزاحمت ہے، 70 برس سے بھارتی افواج کشمیر میں خواتین کے خلاف سنگین جنگی جرائم میں ملوث ہیں جب کہ 5 اگست کے بعد مودی سرکار کے مسلط کردہ محاصرے نے ان کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بڑے ڈاکوؤں پر ہاتھ ڈالنے سے کرپشن میں کمی آرہی ہے،وزیراعظم 

وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ عالمی برادری بالخصوص خواتین آگے بڑھ کرکشمیر میں امن کے لیے بہادر کشمیری خواتین کی آواز بنیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔