کراچی اور کوئٹہ کے درمیان میچ میں ٹیکنالوجی نے دھوکا دے دیا

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 23 فروری 2020
ناٹ آؤٹ دینے کے باوجود کوئٹہ کا ریویو برقراررکھا گیا ۔ فوٹو : اے ایف پی

ناٹ آؤٹ دینے کے باوجود کوئٹہ کا ریویو برقراررکھا گیا ۔ فوٹو : اے ایف پی

 کراچی: پی ایس ایل میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ میں ٹیکنالوجی نے دھوکا دے دیا۔

ایکسپریس کے مطابق ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی کراچی کنگز کا اسکور 30 رںز پر پہنچا تو نسیم شاہ کی گیند پر وکٹ کیپر کپتان سرفراز احمد کے ہاتھوں بابراعظم کے کیچ آؤٹ ہونے کی اپیل امپائر نے مسترد کردی جس پر ریویو کا سہارا لیا گیا تاہم تکنیکی طور پر گیند کے بیٹ سے لگنے کی نشاندہی نہیں ہوسکی جس کے بعد ٹی وی امپائر نے اپنا فیصلہ دیتے ہوئے 25 رنز پر بیٹنگ کرنے والے بابر اعظم کے خلاف وکٹوں کے پیچھے آؤٹ ہونے کی اپیل مسترد کردی۔

اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے احتجاج کرتے ہوئے امپائر سے بحث بھی کی۔ بعد ازاں پی سی بی نے موقف اختیار کیا کہ ہاک سسٹم میں خرابی کی وجہ سے اپیل کا فیصلہ نہیں ہوسکا جب کہ اس تکنیکی نقص کا فائدہ دیتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ریویو برقرار رکھا گیا۔ بابر اعظم اس موقع کا فائدہ نہ اٹھا سکے اور اپنے ذاتی اسکور میں محض 3 رنز کا اضافہ کرکے اگلے اوور میں ٹیمل ملز کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔