- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
کراچی گیس ہلاکتوں کی وجہ تاحال پراسرار، سندھ کے دو اداروں کی رپورٹس میں تضاد
کراچی: کیماڑی میں زہریلی گیس سے ہلاکتوں کی وجہ تاحال معلوم نہ کی جاسکی، سندھ حکومت کے دو اداروں کی رپورٹس میں تضاد سامنے آگیا۔
نجی لیبارٹری کی جاری کردہ رپورٹس کے مطابق کیماڑی واقعے میں جاں بحق افراد کے لیے گئے نمونوں کی جانچ کے بعد متاثرین کے خون میں کسی کاربن مونو آکسائیڈ، ہائیڈروجن سلفائیڈ یا کیمیکل کے ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی بلکہ رپورٹس میں کیماڑی واقعے میں سویابین ڈسٹ ہونے کے امکانات ظاہر کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں کے پوسٹ مارٹم میں سویابین ڈسٹ اور مورفین پایا گیا، متاثرہ افراد کے خون یا پھیپھڑوں میں گیسوں کے کوئی کیمیکل یا نشانات نہیں ملے، نجی لیبارٹری ای پی اے سندھ کی سند یافتہ لیبارٹری ہے۔
دوسری جانب سیپا کی جاری کردہ رپورٹ میں کیماڑی کی ہوا میں ہائیڈروجن سلفائیڈ گیس یا کیمیکل ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا جبکہ جامعہ کراچی کے شعبہ آئی سی سی بی ایس کی رپورٹ میں کیماڑی واقعے میں سویا بین ڈسٹ ہونے کے امکانات ظاہر کیے گئے تھے تاہم خون کے نمونوں میں ہائیڈروجن سلفائیڈ کے آثار نہ ہونا دونوں رپورٹس پر سوالیہ نشان ہے۔ دریں اثناء صوبائی حکومت کے ماتحت لیبارٹری نے محکمہ صحت سندھ کو رپورٹ جمع کروا دی۔
واضح رہے کہ کیماڑی میں پیش آنے والے واقعے میں 14 شہری جاں بحق اور 300 سے زائد شہری متاثر ہوئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔