سرفراز نے پشاور زلمی پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کردیا

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 23 فروری 2020
 پشاور زلمی کے بولرز کی طرف سے بال ٹیمپرنگ کی شکایت کی ہے اور  قواعد کے مطابق آگاہ کیا گیا ہے، سرفراز احمد ۔ فوٹو : اے ایف پی

پشاور زلمی کے بولرز کی طرف سے بال ٹیمپرنگ کی شکایت کی ہے اور قواعد کے مطابق آگاہ کیا گیا ہے، سرفراز احمد ۔ فوٹو : اے ایف پی

 کراچی: دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے پشاور زلمی کے خلاف میچ کے دوران بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کردیا۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے خلاف کامیابی کے بعدپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا  کہ گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ کے دوران پشاور زلمی کے بولرز کی طرف سے بال ٹیمپرنگ کی شکایت کی ہے اور  قواعد کے مطابق آگاہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب رابطہ فرنچائز کے ترجمان نبیل ہاشمی نے مؤقف اختیارکیا  کہ مذکورہ میچ میں پشاور زلمی کے بولروں کی جانب سے بال ٹیمپرنگ کا شک ہے، اس حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے تاہم باضابطہ طور پر کوئی شکایت نہیں کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔