- بابراعظم کو ستارہِ امتیاز سے نواز دیا گیا، ویڈیو وائرل
- سوریا کمار نے کون سا ’’منفی ریکارڈ‘‘ اپنے نام کیا؟
- لانڈھی جیل میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اور کلرک آپس میں لڑپڑے
- راہول گاندھی کو ہتک عزت کیس میں دو سال قید
- آئین واضح ہے کہ 90 دن کے اندر الیکشن ہوں گے، شیخ رشید
- بھکر میں 13سالہ بچی کیساتھ زیادتی کرنے والا شخص گرفتار
- ملتان سلطانز کے ٹیم منیجر حیدر اظہر پر ایک میچ کی پابندی عائد
- مفت آٹا تقسیم کے دوران بدنظمی کے واقعات، مزید 2 افراد جاں بحق
- کراچی ائرپورٹ پر چہرے کی شناخت کا جدید نظام فعال کردیا گیا
- بابراعظم ’’دی ہنڈریڈ ڈرافٹ‘‘ کیلئے شائقین کی پہلی چوائس بن گئے
- ریلوے لائن کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش، سلیپرز کو نقصان پہنچا
- پنجاب الیکشن ملتوی ہونے سے ملک بڑے آئینی بحران سے بچ گیا، وزیر اطلاعات
- بلند ترین مقام پر اسکیٹ بورڈ کرتب دِکھانے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
- خون میں کیفین کی زیادہ مقدار کم وزن رہنے میں مدد دے سکتی ہے
- ’آب و ہوا میں تبدیلی کا بم پھٹنے کے قریب ہے،‘ اقوامِ متحدہ
- سپریم کورٹ نے 20 فیصد رئیل اسٹیٹ انکم ٹیکس پر عبوری ریلیف دیدیا
- 23 مارچ؛ تجدیدِ عہدِ وفا کے ساتھ اپنا محاسبہ بھی کیجیے
- آئی ایم ایف قرض کیلیے شرح سود 2 فیصد بڑھانے کا امکان
- ٹیکس مسائل؛ بھارتی بورڈ کو 963کروڑ روپے کا نقصان ہوگا
- نوجوان کرکٹرز شارجہ میں دھاک بٹھانے کیلیے بے چین
’’ڈرون حملوں پر وفاق کو توہین عدالت کی کارروائی کا سامنا ہو سکتا ہے‘‘

پشاور ہائیکورٹ نے ڈرون حملوں کوپاکستان کی سالمیت کیخلاف قرار دیا تھا فوٹو: اے ایف پی/ فائل
پشاور: فاٹا کے قبائلی علاقوں پرڈرون حملوں کے بعدخیبرپختونخوا کے بندوبستی علاقے ہنگومیں بھی ڈرون حملے کے بعد وفاقی حکومت پشاورہائیکورٹ کے احکام نہ ماننے پرتوہین عدالت کی کارروائی کاسامنا کرسکتی، جس کیلیے انسانی حقوق پرکام کرنے والی تنظیم نے توہین عدالت کی درخواست تیارکرلی جس میں ہنگو ڈرون حملے میں متاثرہونیوالے کئی بے گناہ افرادکوبھی شامل کرکے درخواست دائر کی جائیگی۔
مئی میں پشاور ہائیکورٹ میں ڈرون حملوں کیخلاف دائررٹ پٹیشن پر چیف جسٹس دوست محمد خان نے اپنے فیصلے میں ان حملوں کوپاکستان کی سالمیت کیخلاف قرار دیتے ہوئے حکم دیاتھاکہ وفاقی حکومت ڈرون حملوں کیخلاف اقوام متحدہ میں آواز اٹھائے اوریہ معاملہ امریکا سے براہ راست اٹھایا جائے، ڈرون حملوں کو جنگی جرم قراردیاجائے اوراگران تمام طریقوں سے ڈرون حملے بندنہ کیے جائیں توامریکا سے تمام ترلاجسٹک سپورٹ ختم کردی جائے، اگرڈرون کو مار گرانے کی صلاحیت ہے تواسے مارگرائیں،
انسانی حقوق اورڈرون حملوں کیخلاف کام کرنیوالی تنظیم کے وکیل شہزاداکبر ایڈووکیٹ نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈروں حملوں کیخلاف پشاورہائیکورٹ کے واضح احکام کے باوجودحملوں پر وہ وفاقی حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست تیارکرچکے جوجلد ہی پشاورہائیکورٹ میں دائر کردی جائیگی۔ انھوں نے کہاکہ اس حوالے سے انھوں نے امریکا کیخلاف یو این کمشن فار ہیومن رائٹس میں بھی بطور پرائیویٹ پارٹی درخواست جمع کرائی ہے لیکن اگر وفاقی حکومت مذکورہ معاملے میں خود درخواست جمع کرائے تو ایسی صورتحال میں درخواست کی اہمیت مزید بڑھ جائیگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔