اردن نژاد امریکی جولیا نشیوات داخلہ سیکیورٹی کے لیے ٹرمپ کی مشیر مقرر

این این آئی  پير 24 فروری 2020
جولیا نشیوات کا تقرر پیٹر براؤن کی جگہ عمل میں آیا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

جولیا نشیوات کا تقرر پیٹر براؤن کی جگہ عمل میں آیا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

واشنگٹن: اردن نژاد امریکی خاتون جولیا نشیوات کو امریکی صدر نے ملک کی داخلہ سیکیورٹی کا نیا مشیر مقرر کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اردن نژاد امریکی خاتون جولیا نشیوات کو ملک کی داخلہ سیکیورٹی کا نیا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔ نشیوات کا وائٹ ہاؤس کی ٹیم میں شمولیت کا مطلب ہے کہ وہ ایک بار پھر ٹرمپ انتظامیہ میں قومی سلامتی کے مشیر روبرٹ اوبرائن کے لیے کام کریں گی۔

جولیا نشیوات کا تقرر پیٹر براؤن کی جگہ عمل میں آیا ہے۔ جولیا نشیوات نے ٹوکیو انسٹی ٹیوٹ فار ٹیکنالوجی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔