طالبان کے ساتھ معاہدے پر اپنا نام درج کروں گا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

مانیٹرنگ ڈیسک  پير 24 فروری 2020
ایک مرتبہ تشدد میں کمی کا معاہدہ کسی نتیجے پر پہنچ جائے تو میں معاہدے پر دستخط کردوں گا،امریکی صدر۔ فوٹو : فائل

ایک مرتبہ تشدد میں کمی کا معاہدہ کسی نتیجے پر پہنچ جائے تو میں معاہدے پر دستخط کردوں گا،امریکی صدر۔ فوٹو : فائل

واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کا امن معاہدے پر دستخط سے متعلق تازہ بیان سامنے آنے کے بعد معاہدے کی کامیابی کے امکان بڑھ گئے ہیں، امریکی صدر نے کہا کہ ایک مرتبہ تشدد میں کمی کا معاہدہ کسی نتیجے پر پہنچ جائے تو میں معاہدے پر دستخط کردوں گا۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جی ہاں! میں اس (معاہدے) پر اپنا نام درج کروں گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔