رائے ونڈ مسجد میں گیس لیکیج سے دھماکا ،11جھلس گئے

مہر محمد آصف  پير 24 فروری 2020
نمازی اور طلبا صبح مسجد پہنچے،روشنی کیلیے سوئچ چلایاتو دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی۔ فوٹو: فائل

نمازی اور طلبا صبح مسجد پہنچے،روشنی کیلیے سوئچ چلایاتو دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی۔ فوٹو: فائل

لاہور / رائیونڈ: گیس لیکج سے دھماکے میں امام سمیت 11 افرادشدید جھلس گئے، مسجد کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں،شیشے ٹوٹ گئے جبکہ سامان راکھ ہوگیا۔

رائیونڈ روہی نالہ بائی پاس کے نزدیک گلبرگ ٹاؤن میں جامع مسجد واقع ہے جس کی عمارت میں ہیٹروں کیلیے گیس فراہمی کیلیے زیرزمین وائرنگ کی گئی ہے۔اتوارکی صبح نمازی اور طلبا مسجد پہنچے،روشنی کیلئے سوئچ چلایاتو زور دار دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی،جس نے امام اوربچوں سمیت سب کو لپیٹ میں لے لیااورچیخ وپکار شروع ہوگئی۔

امام جاوید اورآکاش شدید جھلس گئے،دیگرزخمیوں میں علی حمزہ،عمیر،کاشف، سلیمان، سلیم، نعمان، قادرخان،شفیع اللہ اورماہ نور شامل ہیں۔اہل محلہ ،ریسکیو 1122 اورتھانہ سٹی رائیونڈ کی بھاری نفری نے امدادی کارروائیاں کیں۔ 3 شدید زخمیوں کوجناح ہسپتال لاہوراوردیگر8 افراد کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال داخل کرادیاگیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔