ایف بی آر میں چھٹیوں پر پابندی عائد

ارشاد انصاری  پير 24 فروری 2020
رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کا اختتام قریب ہے اور ٹیکس مشینری کو اس میں تیزی لانے کی ضرورت ہے، سرکلر۔ فوٹو: فائل

رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کا اختتام قریب ہے اور ٹیکس مشینری کو اس میں تیزی لانے کی ضرورت ہے، سرکلر۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: ایف بی آر کے ایک سرکلر میں افسران اور اہلکاروں کی ہر قسم کی چھٹیوں پر پابندی عائد کرنے کا کہاگیا ہے۔

سرکلر کے مطابق رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کا اختتام قریب ہے اور ٹیکس مشینری کو اس میں تیزی لانے کی ضرورت ہے، ان حالات میں مجاز اتھارٹی سوائے حج ، عمرہ اور زیارت کی درخواستوں کے ایکس پاکستان لیوز گرانٹ متعلقہ فیلڈ فارمیشنوں کے ذریعہ 30 جون تک بورڈ کو ارسال نہ کی جائیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔