حج درخواستیں 25 فروری سے 6 مارچ تک وصول کی جائیں گی، ترجمان وزارت مذہبی امور

ویب ڈیسک  پير 24 فروری 2020
درخواست فارم ہفتہ اور اتوار کو بھی وصول کیے جائیں گے، ترجمان وزارت مذہبی۔ فوٹو : فائل

درخواست فارم ہفتہ اور اتوار کو بھی وصول کیے جائیں گے، ترجمان وزارت مذہبی۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج درخواستیں 25 فروری تا 6 مارچ وصول کی جائیں گی۔

ترجمان وزارت مذہبی امور عمران صدیقی کا کہنا ہے کہ حج درخواستیں 25 فروری تا 6 مارچ وصول کی جائیں گی، حج درخواستوں کی وصولی کے لیے 11 دن مختص کیے گئے ہیں جب کہ درخواست فارم ہفتہ اور اتوار کو بھی وصول کیے جائیں گے، اس حوالے سے تمام شیڈول بینکوں کو نئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔