ساحر علی بگا کو علی ظفر کے نئے پی ایس ایل گیت کا انتظار

شوبز رپورٹر  پير 24 فروری 2020
میرا نہیں خیال کہ علی ظفر نے بلاگرز سے اس طرح کی گھٹیا حرکت کرائی ہوگی،  ساحر علی بگا۔ فوٹو: فائل

میرا نہیں خیال کہ علی ظفر نے بلاگرز سے اس طرح کی گھٹیا حرکت کرائی ہوگی، ساحر علی بگا۔ فوٹو: فائل

 لاہور: گلوکار ساحر علی بگا کو گلوکار علی ظفر کے پی ایس ایل فائیو کے نئے ویڈیو سونگ کا انتظار رہنے لگا۔

اپنے بیان میں ساحر علی بگا نے کہا ہے کہ میں پاکستانی ہوں اور مجھ سمیت سارے گلوکار بھی پاکستانی ہیں، پاکستان سپر لیگ فائیو کا گیت اگر اچھا نہیں بنا تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ میوزک ختم ہوگیا، اکثر ایسا ہوتا ہے کہ شائقین کی جانب سے گانا پسند نہیں کیا جاتا لیکن جنہوں نے گانا بنایا وہ بھی ہمارے اپنے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرا نہیں خیال کہ علی ظفر نے بلاگرز سے اس طرح کی گھٹیا حرکت کرائی ہوگی، اب علی ظفر کا ویڈیو سونگ آرہا ہے جس کا مجھے بھی انتظار ہے، اللہ کرے وہ لوگوں کو پسند آجائے۔

یہ پڑھیں: ’’بھائی آرہا ہے‘‘ علی ظفر نے مداحوں کی خواہش پوری کردی

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ فائیو کا آفیشل نغمہ لوگوں کی جانب سے ناپسند کیے جانے کے بعد علی ظفر نے نیا گانا ’ بھائی آرہا ہے‘ کا ٹیزر جاری کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔