ریوبک کیوب سے بنی مونا لیزا کی تصویر 5 لاکھ یورو میں فروخت

ویب ڈیسک  منگل 25 فروری 2020
تصویر میں ریوبک کیوب سے بنی مونا لیزا کی تصویر پاکستان ساڑھے 8 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی ہے (فوٹو: ایم ایس این)

تصویر میں ریوبک کیوب سے بنی مونا لیزا کی تصویر پاکستان ساڑھے 8 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی ہے (فوٹو: ایم ایس این)

فرانس: مونا لیزا کی تصویر ایک جانب تو عظیم تخلیقی شاہکار ہے تو دوسری جانب اسے اپنے وقت کے ممتاز سائنس داں، فنکار اور موجد لیونارڈو ڈاونسی نے تیار کیا ہے۔ اب ریوبک کیوبک کے ٹکڑوں سے بنی مونا لیزا کی ایک اور تخلیق ریکارڈ رقم میں فروخت ہوئی ہے۔

ریوبک کیوب کے تین سو کے قریب ٹکڑوں سے بنی یہ تصویر لگ بھگ پانچ لاکھ یورو میں نیلام ہوئی ہے جو مقررہ اندازے سے کہیں زیادہ ہے۔

پیرس کی ایک آرٹ گیلری میں فروخت ہونے والی یہ تصویر سڑک کنارے تصاویر بنانے والے ایک فنکار، فرینک سلاما نے تیار کیا ہے۔ اس سے قبل فرینک پکسل سے خلائی حملہ آور (اسپیس انویڈر) کے موزائیک تخلیق کرچکے ہیں جو دنیا بھر میں مشہور ہوئے ہیں۔

اگرچہ مونا لیزا کی نئی پینٹنگ کے متعلق ان کا خیال تھا کہ وہ ڈیڑھ لاکھ یورو یا اس سے کچھ زائد کی رقم میں بک جائے گی لیکن حیرت انگیز طور پر اس سے بھی ساڑھے تین گنا زائد رقم پر فروخت ہوئی یعنی 4 لاکھ 80 ہزار یورو میں نیلام ہوئی ہے۔ پاکستانی روپو میں یہ رقم 80,465,444 روپے بنتی ہے۔

فرینک کے مطابق ان کا یہ کام ریوبک کیوبزم کہلاتا ہے اور وہ اس پر بہت کام کرچکے ہیں اور اب دیگر فنکار پر اس قسم کی تصویر کشی کر رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔