ایونٹس کی بھرمار سے کرکٹرز انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہوسکتے ہیں، فیکا

اسپورٹس ڈیسک  منگل 25 فروری 2020
ایونٹس سے پہلے سے ہی مصروف ترین کرکٹ شیڈول اور بھی دشوار ہوجائے گا، چیف ایگزیکٹیو ٹام موفٹ ۔ فوٹو: فائل

ایونٹس سے پہلے سے ہی مصروف ترین کرکٹ شیڈول اور بھی دشوار ہوجائے گا، چیف ایگزیکٹیو ٹام موفٹ ۔ فوٹو: فائل

 لندن: فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (فیکا) نے خبردار کیا ہے کہ آئی سی سی کے اگلے دورانیہ میں ایونٹس کی بھرمار پلیئرز کو انٹرنیشنل کرکٹ سے دور کرسکتی ہے۔

فیکا کے چیف ایگزیکٹیو ٹام موفٹ کا کہنا ہے کہ ان ایونٹس سے پہلے سے ہی مصروف ترین کرکٹ شیڈول اور بھی دشوار ہوجائے گا، ایسے میں عالمی ایونٹس، باہمی سیریز اور ڈومیسٹک ٹی 20 لیگز کے درمیان توازن قائم رکھنا ناممکن ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی 2023 سے 2031 تک کے اپنے اگلے نشریاتی دورانیہ میں ہر برس ایک عالمی ایونٹ کے انعقاد کا ارادہ رکھتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔