رابعہ اورماحور شہزاد دیارغیر میں فتوحات سمیٹنے میں مصروف

زبیر نذیر خان  منگل 25 فروری 2020
پاکستانی جوڑی کو سیمی فائنل میں بھارت سے 2-0 سے شکست رہی۔ فوٹو: فائل

پاکستانی جوڑی کو سیمی فائنل میں بھارت سے 2-0 سے شکست رہی۔ فوٹو: فائل

کراچی:  پاکستان کی دوسگی بہنیں ان دنوں بیرون ملک پاکستان کا پرچم بلندکرنے میں مصروف ہیں۔

رابعہ شہزاد نے انگلینڈ میں منعقدہ ویمن انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت لیا جب کہ ان کی بہن قومی ویمن بیڈمنٹن چیمپئن ماحورشہزاد نے پلوشہ کے ساتھ مل کر یوگینڈا اوپن بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں پاکستان کو برانز میڈل دلوادیا۔

پاکستانی جوڑی کو سیمی فائنل میں بھارت سے 2-0 سے شکست رہی، ماحور شہزاد اور پلوشہ اب کینیا اوپن بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں شریک ہوں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔