جارحیت پسند مودی کا امریکا سے اربوں ڈالر کے جنگی ہتھیار خریدنے کا معاہدہ

ویب ڈیسک  منگل 25 فروری 2020
بھارت، امریکا سے میزائل ٹیکنالوجی سمیت جنگی ہیلی کاپٹرز بھی خریدے گا، فوٹو : فائل

بھارت، امریکا سے میزائل ٹیکنالوجی سمیت جنگی ہیلی کاپٹرز بھی خریدے گا، فوٹو : فائل

نئی دہلی: خطے میں طاقت کے عدم توازن اور جنگی جارحیت میں مبتلا بھارت نے امریکا سے 3 ارب ڈالر کے جنگی ہتھیار خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان نئی دہلی میں جدید جنگی ہتھیاروں کی خریداری کا معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت مودی سرکار امریکا سے 3 ارب ڈالر کے ہتھیار اور جنگی آلات خریدے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو فرانس سے پہلا رافیل طیارہ موصول

قبل ازیں صدر ٹرمپ نے احمد آباد کے کرکٹ اسٹیڈیم میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت اب امریکا سے 2 ارب 60 کروڑ ڈالر کی مالیت کے میزائل ٹیکنالوجی سمیت 24 سی ہاک اور 6 اپاچی ہیلی کاپٹرز خریدے گا، اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان ایک اور بڑا تجارتی معاہدہ بھی ہونے جا رہا ہے۔

یہ خبر پڑھیں : ٹرمپ کے پاکستان کی تعریف پر بھارتی میڈیا کو آگ لگ گئی

مودی سرکار نے دوسری بار اقتدار میں آتے ہی اپنے سفاکانہ جنگی عزائم کا کھل کر اظہار کیا ہے، گزشتہ برس ستمبر میں فرانس سے 28 رافیل طیاروں کی پہلی کھیپ بھی بھارت کو موصول ہوچکی ہے جب کہ جدید ہیلی کاپٹر کی خریداری اس کے علاوہ ہے۔ بھارتی عزائم سے خطے کا امن خطرے میں پڑ گیا ہے۔

یہ خبر پڑھیں : بھارت کا ایٹمی میزائل اگنی 3 کا تجربہ بھی بری طرح ناکام

واضح رہے کہ دسمبر کو بھارتی حکومت نے اپنے جنگی عزائم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے  چین اور پاکستان کے تمام بڑوں شہروں تک رینج رکھنے والے 17 میٹر لمبے، 50 ٹن وزنی اور 2 میٹر قطر والے ایٹمی میزائل اگنی تھری کا تجربہ کیا تھا جو بری طرح ناکام ہوگیا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔