عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی

ویب ڈیسک  منگل 25 فروری 2020
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29 ڈالر کی کمی سے 1655 ڈالر پر پہنچ گئی، آل سندھ صرافہ بازار ۔ فوٹو:فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29 ڈالر کی کمی سے 1655 ڈالر پر پہنچ گئی، آل سندھ صرافہ بازار ۔ فوٹو:فائل

کراچی: عالمی بازار میں سونا فی اونس 29 ڈالر ہوگیا جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور 10 گرام قیمت میں بالترتیب 1150 روپے اور 986 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29 ڈالر کی کمی سے 1655 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1150 روپے اور 986 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاہور، فیصل آباد، ملتان، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 95 ہزار 150 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 81 ہزار 576 روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے دبئی بلین مارکیٹ کی نسبت مقامی صرافہ مارکیٹوں سونے کی فی تولہ قیمت اب بھی 1500روپے کم ہے۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے کی کمی سے 1050 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 8 روپے57 پیسےکم ہوکر 900 روپے 20 پیسے ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔