ملک کے بالائی علاقوں میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

ویب ڈیسک  منگل 25 فروری 2020
بارشوں کے پیش نظر پیشگی ضروری اقدامات کیے جائیں تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے، ڈی ایم ڈی پی
(فوٹو: فائل)

بارشوں کے پیش نظر پیشگی ضروری اقدامات کیے جائیں تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے، ڈی ایم ڈی پی (فوٹو: فائل)

لاہور: محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے اور کہا ہے کہ بارشوں کا ایک سلسلہ ملک میں داخل ہوگا جس کے باعث جمعرات سے ہفتہ تک طوفانی اور تیز بارشیں ہوں گی جب کہ بارشوں کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

اس حوالے سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے طوفانی اور تیز بارشوں کاالرٹ جاری کر دیا اور ڈویژنل کمشنرز راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، ڈی جی خان ، ملتان، بہاولپور، ساہیوال سمیت کو 22 ڈپٹی کمشنر ز کو بھی تیز بارش کا مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ جمعرات سے ہفتہ تک طوفانی اور تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، بارشوں کے پیش نظر متعلقہ علاقوں میں پیشگی ضروری اقدامات کیے جائیں تاکہ کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔