- بلدیہ عظمیٰ کراچی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو کچلنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کے ارادے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
وزیراعظم سے غیرملکی سرمایہ کاروں کی ملاقات، طویل المدتی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار
اسلام آباد: وزیراعظم سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی اور پاکستان میں طویل مدتی سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
ملاقات میں مشیر خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک اور مشیر تجارت بھی موجود تھے۔ وفد نے پاکستان میں طویل مدتی سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ غیر ملکی وفد نے موجودہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو سراہا۔
وفد کے ارکان نے کہا کہ پاکستان نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا ہےاور ہم پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع دیکھ رہے ہیں، ڈیجیٹل پاکستان کا وژن سرمایہ کاری کی راہ میں بڑی کامیابی ہے، وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے سرمایہ کاروں کو کاروباری منصوبوں میں مکمل مدد اور سہولت کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پچھلا سال معیشت کے استحکام کے حوالے سے چیلنجنگ تھا، استحکام کے حصول کے بعد توجہ اب سماجی و اقتصادی نمو کی طرف ہے، پاکستان بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہا، پاکستان طویل مدتی سرمایہ کاری کے لیے پرکشش ملک کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔
PM @ImranKhanPTI says Pakistan has now been acknowledged by international investment community as an attractive destination for business and long-term investment. pic.twitter.com/fvu1HSO5HQ
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) February 25, 2020
عمران خان نے کہا کہ ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں پاکستان کی رینکنگ 28 درجے بہتر ہوئی، پاکستان لامحدود مواقع کی سرزمین ہے، بالخصوص نوجوانوں کے لیے یہاں بے شمار مواقع موجود ہیں، ہم نے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے سب سے بڑا منصوبہ شروع کیا ہے، کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کے لیے روزگار پیدا ہوگا۔
انہوں ںے کہا کہ ہنر مند پاکستان پروگرام سے بھی غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی، معاشرے کے پسماندہ طبقات کے لیے احساس پروگرام کا دائرہ کار وسیع کیا گیا ہے،معاشرے کے غریب اور نظرانداز طبقات کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔