شراب برآمدگی کیس، شرجیل میمن سمیت 4 ملزمان پر فرد جرم عائد

کورٹ رپورٹر  منگل 25 فروری 2020
ملزموں نے صحت جرم سے انکار کردیا . فوٹو: فائل

ملزموں نے صحت جرم سے انکار کردیا . فوٹو: فائل

 کراچی: مقامی عدالت نے رکن سندھ اسمبلی و سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور دیگر پر شراب برآمدگی کے مقدمے میں فرد جرم عائد کردی جب کہ صحت جرم سے انکار پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے شرجیل میمن سمیت 4 ملزموں پر فرد جرم عائد کردی تاہم ملزموں نے صحت جرم سے انکار کردیا جس پر عدالت نے 18 مارچ کو کیس کے گواہوں کو طلب کرلیا۔

یاد رہے کہ شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف درخشاں تھانے میں مقدمہ درج ہے۔ پولیس کے مطابق سابق چیف جسٹس آف پاکستان نے نجی اسپتال میں زیر علاج شرجیل میمن کے کمرے پر چھاپہ مارا تھا تو شرجیل میمن کے اسپتال کے کمرے سے شراب برآمد ہوئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔