دنیا کو دہلی کی صورت حال کا فوری نوٹس لینا چاہیے، وزیر خارجہ

ویب ڈیسک  بدھ 26 فروری 2020
بھارت میں مسلمان عدم تحفظ کا شکار ہیں،  شاہ محمود قریشی۔ فوٹو: فائل

بھارت میں مسلمان عدم تحفظ کا شکار ہیں، شاہ محمود قریشی۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت میں مسلمان عدم تحفظ کا شکار ہیں، دنیا دہلی کی صورت حال کا فوری نوٹس لے۔

اپنے نے ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا نے صدر ٹرمپ کی پریس کانفرنس کو اپنے مقاصد میں استعمال کرنے کی کوشش کی تاہم صدر ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کو سراہا ہے جب کہ پاکستان عرصے سے کہتا چلا آ رہا ہے کہ بھارت میں مسلمان عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 2 روز سے دہلی میں 10 سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں جب کہ عمارتوں کو نذر آتش، پیٹرول پمپس اور کاروباری مراکز کو جلایا جا رہا ہے، دنیا کو دہلی کی صورت حال کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے واضح الفاظ میں کہا کہ عمران خان میرے دوست ہیں، صدر ٹرمپ نے عمران خان کے ساتھ وعدے کے مطابق کشمیر پر بھارتی وزیراعظم سے بات کی، صدر ٹرمپ کی طرف سے بار بار ثالثی کی پیش کش بھارتی بیانیے کی نفی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔