سفاری پارک لاہورمیں شیرنے نوجوان کو کھالیا

ویب ڈیسک  بدھ 26 فروری 2020
نوجوان نواحی گاؤں کا رہنے والا ہے، پولیس فوٹو: فائل

نوجوان نواحی گاؤں کا رہنے والا ہے، پولیس فوٹو: فائل

 لاہور: سفاری پارک میں ایک نوجوان کی لاش ملی ہے جسے مبینہ طور پر شیروں نے خوراک بنایا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لائن سفاری سے ملنے والی لاش کی شناخت بلال نامی نوجوان سے ہوئی ہے جو قریبی آبادی کا رہائشی ہے،نوجوان کی عمر 18 سال بتائی گئی اور 2 روز سے لاپتہ تھا۔

متوفی کے رشتہ دار زوالفقار نے ایکسپریس کوبتایا کہ بلال 2 روز قبل شام کے وقت گھر سے چارہ کاٹنے نکلا تھا اور پھر واپس نہیں آیا، وہ اس کی تلاش کرتے رہے۔ آج انہوں نے سفاری پارک انتظامیہ سے درخواست کی کہ وہ شیروں کے انکلوژر چیک کرے ۔ جس کے بعد یہاں سے نوجوان کی کھوپڑی، ہڈیاں، کپڑے اور درانتی ملی یے جس سے وہ چارہ کاٹنے نکلا تھا۔

سفاری پارک کے ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری شفقت علی نے بتایا کہ کسی شخص کا پیدل لائن سفاری کے اندرداخل ہونا ممکن نہیں یے، جو وزیٹر آتے ہیں ان کے لیے ایک مخصوص گاڑی ہے۔ انہوں نے شبہ ظاہرکیاکہ نوجوان سفاری پارک کا جنگلہ عبور کرکے اندرداخل ہوا اور شیروں کی خوراک بن گیا تاہم حقائق جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

content.jwplatform.com

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔