عمران خان سیاسی مخالفین کو جیل بھیج کر خود کو محفوظ سمجھتے ہیں، شہبازشریف

ویب ڈیسک  بدھ 26 فروری 2020
خوفزدہ عمران خان زندہ رہنے کا بنیادی حق چھین کر نوازشریف کوبسترعلاج سے جیل میں قید کرنا چاہتے ہیں، شہبازشریف. فوٹو:فائل

خوفزدہ عمران خان زندہ رہنے کا بنیادی حق چھین کر نوازشریف کوبسترعلاج سے جیل میں قید کرنا چاہتے ہیں، شہبازشریف. فوٹو:فائل

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان زندہ رہنے کا بنیادی انسانی وقانونی حق چھین کر نوازشریف کو بسترعلاج سے جیل میں قید کرنا چاہتے ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق بیان دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی زندگی پاکستانی عوام کی امانت ہے، کسی کو خیانت نہیں کرنے دیں گے، اہل پاکستان سے درخواست ہے کہ وہ میری والدہ اور  میرے بھائی نوازشریف کی صحت کے لئے دعا کریں۔

شہبازشریف نے کہا کہ خوفزدہ عمران خان زندہ رہنے کا بنیادی انسانی وقانونی حق چھین کر نوازشریف کوبسترعلاج سے جیل میں قید کرنا چاہتے ہیں، حسد وانتقام کی آگ میں جلتے اور سہمے ہوئے وزیراعظم سیاسی مخالفین کو جھوٹے مقدمات میں جیل بھیج کر خود کو محفوظ سمجھتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔