بھارت کو منہ توڑ جواب؛ پاک فضائیہ کا یوم فتح

ویب ڈیسک  جمعرات 27 فروری 2020
 پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کریں گے، ترجمان پاک فضائیہ ۔  فوٹو : فائل

پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کریں گے، ترجمان پاک فضائیہ ۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا ایک سال مکمل ہونے پر آج پاک فضائیہ یوم فتح منائے گی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے  مطابق گزشتہ برس 27 فروری کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارت کے دو جہاز ایس یو 30 اور مگ 21 مار گرائے تھے، دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کا ایک سال مکمل ہونے پر پاک فضائیہ آج یوم فتح منائے گی، یوم فتح گزشتہ سال “آپریشن سویفٹ ریٹورٹ” کی کامیابی کا آئینہ دار ہے۔

ترجمان کے مطابق ایئر ہیڈکوارٹرز میں یوم فتح کے سلسلے میں خصوصی تقریب منعقد ہو گی جس کے مہمان خصوصی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان ہوں گے، جب کہ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کریں گے۔

دوسری جانب کراچی والوں کے لئے بھی پاک فضائیہ کی جانب سے خوشخبری دی گئی ہے کہ پاک فضائیہ کی شہرہ آفاق ایروبیٹکس ٹیم شیردل 27 فروری کوسی ویو پر شاندار ائیر شو پیش کرے گی، اور آج ہونے والا ایئر شو کراچی کے شہری بھی دیکھ سکیں گے، اس حوالے سے پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے پرومو جاری کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔