کورونا وائرس؛ بلوچستان میں تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند

ویب ڈیسک  بدھ 26 فروری 2020
 تعلیمی ادارے موسم سرما کی تعطیلات کے بعد یکم مارچ کو کھلنے تھے.فوٹو:فائل

تعلیمی ادارے موسم سرما کی تعطیلات کے بعد یکم مارچ کو کھلنے تھے.فوٹو:فائل

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے محکمہ تعلیم نے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان میں کوررونا وائرس کے 2 کیسز کی تصدیق

اعلامیے کے مطابق صوبے کے تعلیمی ادارے موسم سرما کی تعطیلات کے بعد یکم مارچ کو کھلنے تھے، تاہم کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر احتیاطی طور پر 15 مارچ تک تعلیمی ادارے بند کئے جارہے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔