وزیر اعظم کے وژن کیلیے پی ٹی وی ترقی کی راہ پر گامزن

پ ر  جمعرات 27 فروری 2020
حج قرعہ اندازی کے خوش نصیب پی ٹی وی ورکرز کو ایم ڈی کیطرف سے مبارکباد
۔ فوٹو:فائل

حج قرعہ اندازی کے خوش نصیب پی ٹی وی ورکرز کو ایم ڈی کیطرف سے مبارکباد ۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پاکستان ٹیلی وژن کو عالمی معیار کے چینلز کی صف میں لانے کے لیے قومی ادارے پی ٹی وی نے اپنی کوششیں تیز کر دیں ہیں۔

پاکستان ٹیلی وژن کے منیجنگ ڈائریکٹر عامر منظور کا شمار انتظامی معاملات کے حوالے سے ان غیر معمولی شہرت کی حامل شخصیات میں ہوتا ہے ہے جنھوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ پی ٹی وی کے مالی حالات بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جار رہے ہیں۔

دریں اثنا پاکستان ٹیلی وژن ہیڈ کوارٹرز کی طرف سے فریضہ حج ادا کرنے کے لیے کارکنوں کے ناموں کی قرعہ اندازی کی گئی۔ ادارے کی طرف سے حج کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیبوں میں سینئر سیکریٹری ابرار حسین، پرائیویٹ سیکرٹریز محمد شفیق، خالد محمود،ایڈمن اسسٹنٹ محمد کامران ،پروگرام اسسٹنٹ لبنیٰ خالد اور قاصد عبد الرحمن کے نام شامل ہیں۔

پی ٹی وی کے چیئرمین ارشد خان اور منیجنگ ڈائریکٹر عامر منظور نے خوش نصیب افراد کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔