مٹھی میں گھریلو پریشانی پر 2 شادی شدہ خواتین کی خودکشی

نامہ نگار  جمعرات 27 فروری 2020
 پاروتی سوبھو نے گلے میں پھندا لگا لیا، گوری اندرو بھیل کنویں میں کود گئی۔ فوٹو: فائل

 پاروتی سوبھو نے گلے میں پھندا لگا لیا، گوری اندرو بھیل کنویں میں کود گئی۔ فوٹو: فائل

مٹھی:  تھرپارکر میں2 شادی شدہ خواتین نے خودکشی کر لی۔

ننگرپارکر تحصیل کے گاؤں سوراچند میں پاروتی سوبھو کولہی نے گھر کے اندر ہی پھندے سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ خودکشی کا سبب گھریلو پریشانی بتایا جاتا ہے۔خاتوں ایک روز قبل میکے سے سسرال آئی تھی۔دوسری جانب گاؤں ڈابھی بھیل میں گوری اندرو بھیل کنویں میں کود گئی۔ خاتون کی خودکشی کا سبب بھی گھریلو پریشانی بتایا جاتا ہے۔

دونوں خواتین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس نے ورثا کے حوالے کر دیں اور خودکشی کی رپورٹ درج کرلی۔ تھرپارکر میں خودکشی کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔