پاکستان ٹور پر معافی قبول، افغانستان نے محمد شہزاد پر سے پابندی اٹھالی

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 27 فروری 2020
افغان بورڈنے بغیراجازت پاکستان کا سفر کرنے پرانھیں کوڈآف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دے کر پابندی عائد کردی تھی۔فوٹو : فائل

افغان بورڈنے بغیراجازت پاکستان کا سفر کرنے پرانھیں کوڈآف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دے کر پابندی عائد کردی تھی۔فوٹو : فائل

کراچی:  افغانستان کرکٹ بورڈ کی ڈسپلنری کمیٹی نے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد شہزاد پر سے پابندی اٹھالی۔

گذشتہ برس اگست میں اے سی بی نے بغیر اجازت پاکستان کا سفر کرنے پر انھیں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کردی تھی۔

بورڈ کے چیئرمین فرحان یوسف زئی نے شہزاد کی معافی کی درخواست قبول کرلی تاہم کنٹریکٹ کی پابندی رواں برس اگست تک برقرار رہے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔