- مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی نوجوان شرجیل دم توڑ گیا
- ملکی زرمبادلہ کے ذخائر دس سال کی کم ترین سطح پر آگئے
- چالان کیوں کیا؟ لاہور میں درجن بھر افراد کا ٹریفک اہلکاروں پر تشدد
- گاڑی روکنے پرخاتون کی ڈی ایس پی ٹریفک سے بدتمیزی، تھپڑ مار دیا
- ہماری خوش قسمتی ہے اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں اچھے کھلاڑی ہیں، سرفراز احمد
- 90 روز میں انتخابات نہ کرائے تو نگراں وزرائے اعلیٰ پر آرٹیکل 6 لگے گا، فواد چوہدری
- مزید 3 فارماسیوٹیکل کمپنیز نے پاکستان سے کاروبار بند کرنے کی تیاری شروع کردی
- ڈالر کی پرواز جاری، پہلی بار انٹربینک قیمت 271 روپے تک پہنچ گئی
- شیخ رشید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات
- پاک فضائیہ کے 8 افسران کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی
- چینی کمپنی نے 9 کروڑ ڈالر کے بقدر نوٹوں کا پہاڑ، ملازمین میں بانٹ دیا
- دباؤ والے دستانے جو مردہ بچوں کی پیدائش کم کرسکتے ہیں
- گھرکے کمرے کو فلمی سیٹ بنانے والی آسان ایپ
- ایف آئی اے نے ’عمران ریاض کو حراست‘ میں لے کرسائبر کرائم کے حوالے کردیا
- توقع ہے کابل پاکستان اور عالمی برادری سے اپنے وعدے پورے کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ
- صرف گمراہ عناصر ہی ایسے گھٹیا حملے کرسکتے ہیں، جامعہ الازہر کا پشاور حملے پر اظہار مذمت
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں اضافہ
- نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن احتساب عدالت سے بری
- دانیہ شاہ ویڈیو وائرل کیس؛ مدعی مقدمہ عامر لیاقت کی بیٹی کو پیش ہونے کا حکم
محسن عباس کو بچے کی کفالت کیلیے ماہانہ 50 ہزار روپے ادا کرنے کا حکم

عدالت نے ادکار محسن عباس کو ماہانہ خرچہ ادا کرنے کا حکم دے دیا فوٹوفائل
لاہور: فیملی عدالت نے ماڈل فاطمہ سہیل کے بچے کا ماہانہ خرچہ 50 ہزار روپے مقرر کردیا۔
لاہور کی فیملی عدالت میں فاطمہ سہیل کے بچے کا خرچ دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ فیملی عدالت کی جج مائرہ حسن نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے ادکار محسن عباس کو ماہانہ خرچہ ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے بچے کا ماہانہ خرچہ 50 ہزار روپے مقرر کردیا۔ جج مائرہ حسن نے ماڈل فاطمہ سہیل کی درخواست پر حکم جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیں: حاملہ ہونے کے باوجود محسن عباس نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، اہلیہ
واضح رہے کہ اداکار وگلوکار محسن عباس حیدر کی سابق اہلیہ فاطمہ سہیل نے اپنے سابق شوہرکے خلاف لاہور کی فیملی عدالت میں بچے کا خرچہ دینے کے حوالے سے درخواست دائر کی تھی۔ فاطمہ سہیل نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ سابق شوہر کے تشدد سے تنگ آکر خلع لی، بچے کا ماہانہ خرچہ اکیلی برداشت نہیں کرسکتی لہذٰا عدالت سابق شوہر کو ماہانہ خرچہ ادا کرنے کا حکم دے۔
یہ بھی پڑھیں: محسن عباس کا بچے کے اخراجات دینے سے انکار
اس سے قبل محسن عباس حیدر نے سابق اہلیہ کی جانب سے بچے کے اخراجات کے حصول کے لیے دائر مقدمے میں بے روزگاری اور پیسے نہ ہونے کی وجہ سے بچے کی کفالت سے انکار کر دیا تھا۔ محسن عباس حیدر کے انکار پر فاطمہ سہیل نے ایک انٹرویو میں سابق شوہر کی مالی حیثیت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ یہ شخص اپنے بچے کا خرچہ دینے سے بھی یہ کہہ کر انکار کرچکا ہے کہ وہ بےروزگار ہے جبکہ ایسا نہیں ہے کیونکہ اس کے پاس بہت کچھ ہے،ڈیفنس فیز 6 کے گھر کی انسٹالمنٹ کیسے ادا کرتا ہے اور اپنا خرچہ کہاں سے چلاتا ہے، وہ تو باقاعدگی سے کنسرٹ اور شو بھی کررہا ہے لیکن اس کے پاس بچے کو دینے کے لئے پیسے نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فاطمہ سہیل محسن عباس کی اصلی مالی حیثیت سامنے لے آئیں
کیس کا پس منظر
فاطمہ سہیل نے گزشتہ برس اپنے شوہر پر تشدد اور بے وفائی کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ محسن کے نازش نامی ماڈل سے ناجائز تعلقات ہیں جس کی وجہ سے شوہر ان پر تشدد کرتا ہے جب کہ محسن نے فاطمہ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی اہلیہ جھوٹ بول رہی ہیں۔ بعد ازاں فاطمہ سہیل نے لاہور کی فیملی عدالت میں خلع کے لیے مقدمہ دائر کیا تھا اور عدالت نے دونوں کے درمیان علیحدگی کی ڈگری جاری کردی تھی جس کے بعد فاطمہ سہیل نے سابق شوہر سے بچے کے اخراجات لینے کے لیے مقدمہ دائر کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔