کورونا وائرس سے بچنے کے لیے دیسی ماسک بنانے کا آسان طریقہ

ویب ڈیسک  جمعرات 27 فروری 2020
 ذخیرہ اندوزوں نے عوام کا استحصال کرتے ہوئے ماسک مہنگے کردیے

ذخیرہ اندوزوں نے عوام کا استحصال کرتے ہوئے ماسک مہنگے کردیے

 کراچی: کورونا وائرس سے بچنے کے لیے گھر بیٹھے دیسی ماسک بنانے کا آسان طریقہ سامنے آگیا۔

پاکستان میں جان لیوا کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے اور خوف کی فضا ہے۔ کورونا وائرس اور دیگر بیماریوں سے بچنے کے لئے ماسک کے استعمال اور مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ہمیشہ کی طرح ملک میں نازک صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ذخیرہ اندوزوں نے عوام کا استحصال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ماسک مہنگے کردیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ماسک کے 200 روپے والے ڈبے کی قیمت 1700 روپے کردی گئی ہے۔

مارکیٹ میں ماسک کی قیمتوں میں اضافہ اور عدم دستیابی جیسے مسائل کا حل بھی سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آگیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس کی مدد سے گھر بیٹھے ماسک بنایا جاسکتا ہے۔

صرف ٹشو پیپر یا فائبر، ہیئر بینڈ اور چند پنز کی مدد سے چند لمحوں میں ماسک تیار کیا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے یہ ویڈیوز ملاحظہ کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔