- سپریم کورٹ ججز آمنے سامنے ہوں تو پارلیمنٹ کو کردار ادا کرنا چاہیے، وزیرداخلہ
- اختلافی نوٹ میں کہیں نہیں لکھا کہ فیصلہ 4/3 کا ہے، جسٹس منیب
- طیبہ گل ہتک عزت کیس؛ سابق ڈی جی نیب عدالت میں پیش
- تائیوان کی صدر سے ملاقات کی تو امریکا جنگ کیلیے تیار رہے؛ چین
- دی ہنڈریڈ؛ مائیک ہسی نے شاہین، حارث سے توقعات وابستہ کرلیں
- جسٹس نقوی کیخلاف ریفرنس؛ شکایت کنندہ نے بیان حلفی جمع کرادیا
- ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس؛ خواجہ برادران کیخلاف نیب ریفرنس واپس
- عدالتی اصلاحات سے متعلق بل 2023 قائمہ کمیٹی سے منظور
- کھاتے وقت منہ سے نکلنے والی آوازیں دوسروں کیلیے ذہنی اذیت بن سکتی ہیں
- شہباز گل کو چار ہفتوں کے لیے امریکا جانے کی اجازت
- بابراعظم کپتان ہیں، انہیں عمر اکمل کے کم بیک کا دیکھنا ہے، سابق کرکٹر
- جج دھمکی کیس؛ عمران خان کے ایک بار پھر ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
- کراچی کی 6 یو سیز میں دوبارہ گنتی روکنے کے حکم میں توسیع
- سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے سوموٹو نوٹس کا بے دریغ استعمال کیا، وزیر قانون
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی امین گنڈا پور کیخلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا
- پی سی بی نے یاسر عرفات کو بالنگ کوچ کے خواب دِکھا کر باہر کردیا
- سپریم کورٹ، 15کروڑ سے زائد آمدن والوں کو 50فیصد سپر ٹیکس 14روز میں ادا کرنیکا حکم
- او جی ڈی سی ایل پر گردشی قرضے، آئل اینڈ گیس سیکٹر پر منفی اثرات شروع
- روس سے خام تیل کا پہلا آزمائشی کارگو اپریل میں پاکستان لانے کی منصوبہ بندی جاری
- چائے، مصالحوں اورخشک میوہ جات کی درآمدات میں کمی ریکارڈ
کراچی میں کرونا وائرس؛ صنعتی شعبے نے طبی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کردیا

ایئرپورٹ اور صوبہ سندھ کے داخلی وخارجی راستوں پر کورینٹائن کیمپ قائم کیے جائیں، عبداللہ عابد
کراچی: کراچی کے نوجوان میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد صنعتی شعبے نے سندھ میں طبی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کردیا۔
صنعتی شعبے نے کراچی میں کرونا وائرس کی تشخیص پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے ایرانی سرحد احتیاط تدبیر کے طور پر بند کرنے اورعارضی طور پر زمینی، فضائی رابطے جزوی طورپربند کرنےکی تجویز دیتے ہوئے سندھ میں طبی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر عبداللہ عابد نے کہا کہ سندھ میں اس مہلک وائرس کی نشاندہی کے بعد متعلقہ اداروں اور حکومت کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے۔ انہوں حکومت پر زور دیا کہ وہ کروناوائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے فوری طور پر صوبے میں طبی ایمرجنسی نافذ کرے جب کہ وائرس کی تشخیص کے لیے ایئرپورٹ، صوبہ سندھ کے داخلی و خارجی راستوں پر کورینٹائن کیمپ قائم کیے جائیں جس کے عملے کو جدید آلات سے لیس کیا جائے تاکہ وائرس کی تشخیص میں کسی قسم کی کوتاہی سرزد نہ ہوسکے اور عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔
انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس کی ممکنہ پھیلاو کے خطرات کے پیش نظر صنعتی شعبے چین سے خام مال کی درآمد معطل ہونے کے باوجود صبر کا مظاہرہ کررہا ہے جس کی وجہ سے صنعتوں کو پیداواری سرگرمیاں جاری رکھنے میں دشواریوں کا سامنا ہے کیونکہ بنیادی خام مال کی درآمدی سرگرمیاں معطل ہونے سے صنعتوں کو طلب کے مطابق خام مال کی فراہمی ممکن نہیں ہوپارہی اور منافع خوروں نے موقع پاتے ہی ایسے درآمدی خام مال کی قیمتوں میں دگنااضافہ کردیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔