پاکستانی لوگ بہت مہمان نواز اور ملنسار ہیں، گریک چیپل

محمد یوسف انجم  جمعرات 27 فروری 2020
پاکستانی کرکٹ سے بہت پیار کرنے والے ہیں، سابق آسٹریلوی کپتان

پاکستانی کرکٹ سے بہت پیار کرنے والے ہیں، سابق آسٹریلوی کپتان

 لاہور:  سابق آسٹریلوی کپتان گریک چیپل لاہور پنچ گئے۔

ماضی کے معروف بلے باز اور کپتان  نے شاہ فیصل گراونڈ کا دورہ کیا، سابق آسٹریلوی کپتان نے عاشق حسین قریشی کی یاد میں ہونے والے  ٹورنامنٹ کا میچ دیکھا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ لاہور آکر بہت خوشی ہوئی،  یہاں آکر ماضی کی یادیں تازہ ہو گئیں۔ پاکستانی لوگ بہت مہمان نواز اور ملنسار ہیں۔

گریک چیپل نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ سے بہت پیار کرنے والے ہیں، یہاں کھیلنے کا ہمیشہ مزہ آیا، ویٹرن کرکٹرز کو کھیلتا دیکھ کر بہت اچھا لگا ہے۔ عاشق حسین قریشی کرکٹ سے محبت کرنے والی شخصیت تھے۔

گریک چیپل نے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کے صاحبزادے رحمان قادر سے بھی ملاقات کی ان سے عبدالقادر کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عبدالقادر بلاشبہ ایک عظیم کرکٹر اور بڑے انسان تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔