زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 8 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ

ویب ڈیسک  جمعرات 27 فروری 2020
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر اضافہ سے 12 ارب 59 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے، اسٹیٹ بینک۔ فوٹو:فائل

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر اضافہ سے 12 ارب 59 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے، اسٹیٹ بینک۔ فوٹو:فائل

کراچی: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر اضافے کے بعد 12 ارب 59 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 8 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 18 ارب 74 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر اضافہ سے 12 ارب 59 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں جب کہ  کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 15 کروڑ 13 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔