- اوگرا نے پیٹرول مہنگا کرنے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا
- مجھے اور بچیوں کو فواد سے ملنے نہیں دیا گیا، حبہ چوہدری
- شفا اسپتال کو مریض کا 29 لاکھ روپے کا بل واپس کرنے کا حکم
- ٹویوٹا نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا
- شیخ رشید کی لال حویلی خالی کرانے سے روکنے کی درخواست خارج
- سابق چیئرمین نے مجھے بورڈ میں اہم عہدے کی پیشکش کی تھی، تنویر احمد
- لیگی کارکن نے مریم نواز کو ایئرپورٹ پر سونے کا تاج پہنا دیا
- مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الہی کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور
- شاہین آفریدی اور بابراعظم ایک دوسرے کے مدمقابل آگئے
- اربوں روپے کرپشن کیس؛ سابق سیکشن آفیسر وزیراعلیٰ سندھ سیکریٹریٹ کی ضمانت مسترد
- 17 ارب کی کرپشن؛ ڈاکٹر عاصم کی نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست
- سندھ طاس معاہدہ، بھارت کی عالمی عدالت میں قانونی عمل رکوانے کی کوشش
- لوگ بیروزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں، سندھ ہائیکورٹ
- انٹیلیجنس ایجنسیوں کی کارروائی، خودکش حملہ آوروں کا نیٹ ورک پکڑا گیا
- مریم نواز ابوظبی سے پاکستان کیلئے روانہ
- سپریم کورٹ؛ 13 برس تک مخالف کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے پر ایک لاکھ جرمانہ
- بھارت؛ ایک ساتھ اڑان بھرنے والے 2 جنگی طیارے تصادم کے بعد گر کر تباہ
- سعودی سپر کپ؛ النصر کے باہر ہونے کے ذمہ دار ’’رونالڈو‘‘ ہیں، کوچ
- قومی کفایت شعاری کمیٹی کی سفارشات وزیراعظم آفس کو موصول
- 22.16 ارب روپے کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
مسلمانوں کے حق میں بولنا سوارا بھاسکر کو مہنگا پڑگیا

سوارا بھاسکر نے مودی سرکار کے علاوہ بھارتی پولیس اور سپریم کورٹ پر بھی شدید نکتہ چینی کی تھی۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)
نئی دہلی: دہلی میں حالیہ مسلم کش فسادات کے اصل ذمہ داران کو گرفتار کرنے کے بجائے بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کی گرفتاری کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے، جس کےلیے لانچ کیا گیا ہیش ٹیگ #ArrestSwaraBhaskar آج بھارت میں سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بنا رہا۔
سوارا بھاسکر پر الزام لگانے والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے یکم فروری 2020 کے روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی پولیس، بھارتی سپریم کورٹ اور مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے، مسلمانوں کو ’’مزاحمت‘‘ کا نام لے کر فساد کرنے پر اُکسایا تھا جس کی وجہ سے مسلمانوں نے ہنگامے شروع کیے اور ہندوؤں کی املاک بھی جلائیں، جس کے بعد ہندوؤں نے جوابی کارروائی کے طور پر دہلی کی مسلمان آبادیوں پر حملے کیے۔
یہ خبر بھی پڑھیے: اداکارہ سوارا بھاسکر نے مسلم دشمنی پر مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا
دوسری جانب دہلی ہائی کورٹ میں بھی سوارا بھاسکر سمیت کئی دوسرے سیاسی و سماجی رہنماؤں اور دانشوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کےلیے ایک مقدمہ دائر کیا گیا ہے جس میں درخواست گزار نے یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ آر ایس ایس، عام آدمی پارٹی اور ’’جعلی لبرل دانشوروں‘‘ نے باقاعدہ سازش کے تحت اُس موقع پر دہلی میں فسادات کو ہوا دی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کے دورے پر تھے۔ اس سے بھارت کی شہرت خراب ہوئی اور بھارت کے بارے میں منفی تاثر دنیا کے سامنے گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیے: بھارت میں خواتین کا تحفظ خطرناک صورتحال اختیار کرچکا، سوارا بھاسکر
اس مقدمے میں ایف آئی آر کےلیے نامزد کردہ افراد میں عام آدمی پارٹی کے وزیر امانت اللہ خان کے علاوہ سوارا بھاسکر، بی جے پی وزراء کپل مشرا، انوراگ ٹھاکر اور پرویش شرما کے علاوہ دوسرے کئی رہنماؤں کے نام بھی شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔