پاکستان کو آئی ایم ایف سے 45 کروڑ ڈالر کی قسط جاری ہونے کا امکان

ویب ڈیسک / ارشاد انصاری  جمعرات 27 فروری 2020
آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزے پر اسٹاف سطح پر معاہد ہ طے پا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزے پر اسٹاف سطح پر معاہد ہ طے پا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے 45 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط آئندہ ماہ ملنے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزہ پر اسٹاف سطح پر معاہد ہ طے پا گیا ہے، اور آئی ایم ایف بورڈ کی جانب سے اپریل میں پاکستان کو 45 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط جاری کرنے کاامکان ہے۔

آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق معاہدہ کی آئی ایم ایف بورڈ سے منظوری مشروط  ہے، آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس اپریل میں ہوگا، اجلاس میں پاکستان کے ساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کامعاہدہ منظوری کے لئے پیش کیاجائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔