راولپنڈی میں گیارہ سالہ بچہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل

ویب ڈیسک  جمعرات 27 فروری 2020
11 سالہ اریب اعجاز کو 25 تاریخ کو اغوا کیا گیا اور آج لاش زیر تعمیر ویران مکان سے ملی ہے (فوٹو : ایکسپریس)

11 سالہ اریب اعجاز کو 25 تاریخ کو اغوا کیا گیا اور آج لاش زیر تعمیر ویران مکان سے ملی ہے (فوٹو : ایکسپریس)

راولپنڈی میں 11 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا جس کی لاش علاقے کے ایک زیر تعمیر ویران مکان سے ملی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے وزیر ٹاؤن سے 11 سالہ بچے کی لاش ملی ہے، بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے، پولیس نے لاش قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ 11 سالہ اریب اعجاز کو 25 تاریخ کو اغوا کیا گیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ ائیرپورٹ میں درج ہے، آج اسی بچے کی لاش وزیر ٹاؤن میں زیر تعمیر ویران مکان سے ملی ہے، بچے کو سر میں وزنی چیز مار کر قتل کیا گیا ہے۔

11 years boy rape and klilled in Rawalpindi

پولیس کا کہنا تھا کہ بچے کو اغوا کے بعد مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کا شبہ ہے، حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد واضح ہوں گے۔ پولیس نے بچے کے اغوا اور قتل کے شبے میں 7 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔